بھٹکل:2/فروری (ایس او نیوز) کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے زیر اہتمام مئی /جون 2016میں منعقد کئے گئے بی سی اےکے فائنل امتحانات میں گرو سدھیندرا بی سی اے کالج کی طالبہفردوس فریال بنت انیس این ایس نے %90.80نمبرات سے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے یونیورسٹی سطح پر دوسرا رینک حاصل کرکے کالج شہر اور ضلع کا نام روشن کیا ہے۔
کالج کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سال 2016 میں منعقدہ بی سی اے کےآخری سمسٹر میں اترکنڑا ضلع سے فردوس فریال تنہا رینک ہولڈر ہے۔این ایس انیس اور یاسمین جوڑے کی دختر فردوس فریال نے 4100کل نمبرات میں سے 3723نمبرات حاصل کرکے دوسرا رینک حاصل کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فردوس فرہال فی الحال بین الاقوامی سطح کی مشہور کمپنی ’’ویپرو ‘‘ میں برسرِ روزگار ہے، جب کہ 2011 میں ایس ایس ایل سی میں انجمن گرلس ہائی اسکول بستی روڈ بھٹکل سےحاصل کرتے ہوئے ایس ایس ایل سی میں امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوکر ’’ رابطہ ایوارڈ ‘‘ کی مستحق بنی ہوئی تھیں۔ کالج کی سطح پر بھی فردوس فریال کو بہترین طالبہ کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔ کالج انتظامیہ ، پرنسپال ، اساتذہ ، طلبا اور دیگر اداروں نے طالبہ کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ انجمن بی سی اے کالج بھٹکل کی طالبہ عائشہ زیبا بنت انصار ایس ایم نے دوسال قبل یعنی 2014میں کرناٹکا یونیورسٹی کی سطح پر پہلا رینک حاصل کیا تھا۔